اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بدھ کے دن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے کے بعد ولیعہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات کی-ہونے والی ملاقاتوں میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں توسیع اور مشرق وسطی کی صورتحال خصوصا بحران یمن کے بارے میں گفتگو کی- اس سے قبل جان کیری نے جیبوتی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے حکام کے ساتھ یمن میں عارضی جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کریں گے- امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایسی حالت میں یمن میں جنگ بندی کی کوشش کا دعوی کیا ہے کہ جب امریکہ نے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے یمن کے عوام کے خلاف ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے کے لیے آل سعود کی حکومت کو کلسٹر بم دیئے ہیں- اس کے علاوہ سعودی عرب امریکہ کی ہم آہنگی کے ساتھ ہی یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر رہا ہے- یمن کے ذرائع کے مطابق ان حملوں میں تین ہزار سے زیادہ یمنی باشندے شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲